حیدرآباد ۔ 27 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 13 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایڈیشنل ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری کرائے گئے۔ ڈی ایس پی سے ایڈیشنل ایس پی کے عہدہ پر ترقی حاصل کرنے والوں میں ایم اے ماجد، ڈی ایس پی پولیس اکیڈیمی بسوا ریڈی، اے سی پی آرمور کے ایلیا، اے سی پی آئی سیل سائبرآباد کے شنکر، سی آئی ڈی ڈی اوپیندر، سی آئی ڈی بی پرتاپ کمار ویجلنس بی سری کرشنا گوڑ، اے سی بی جی وی ورابابو، پی ٹی سی عنبرپیٹ جے نرسیا، انٹلیجنس ایم بچیا، بی ٹی سی عنبرپیٹ، وشوا پرساد ویجلنس، ڈی کملاکر ریڈی، اے سی بی کشن سی سی ایس نظام آباد شامل ہیں جنہیں ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ع