حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پاسپورٹ اور اس سے متعلق دیگر خدمات کی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے وزارت خارجہ نے 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہفتہ کے دنوں میں بھی یہ سیوا کیندر کام کریں گے۔ ریجنل پاسپورٹ آفس کے تحت 14 پوسٹ آفس سیوا کیندر 20 مئی سے کارکرد ہوچکے ہیں۔ ہفتہ کے دن کارکردگی یقینی بنانے کیلئے مہم کے تحت 700 اپواینٹمنٹ جاری کئے گئے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق 682 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ سہولت سے استفادہ کریں۔ ان کے مطابق خصوصی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ پاسپورٹ خدمات سے متعلق درخواست گذاروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ریگولر اپواینٹمنٹ کے علاوہ ہفتہ کے دن خصوصی مہم سے استفادہ کریں۔ر