تلنگانہ کے 2اورآندھراکے2 ٹیچرس قومی ایوارڈ کیلئے منتخب

   

حیدرآباد ۔ 18 اگست (پریس نوٹ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے دو، دو ٹیچر کو نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرکز نے ملک کی مختلف ریاستوں سے 44 بیسٹ ٹیچرس کی فہرست جاری کی ہے جن میں تلگو ریاستوں کے چار ٹیچرس رنگیا ہیڈ ماسٹر سروا کھیڑ اسکول آصف آباد ضلع اور راماسوامی ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر اندرا نگر سدی پیٹ (تلنگانہ) اور ضلع وشاکھاپٹنم کے پی سریدھر کے علاوہ ضلع چتو کے ایس منی ریڈی شامل ہیں۔