حیدرآباد۔ تلنگانہ کے 2 گریجویٹ کونسل نشستوں کیلئے ہوئے انتخابات کی رائے شماری کا آغاز ہوچکا ہے۔ توقع ہے کہ نتائج کل تک آجائیں گے۔ 25 ووٹوں پر مشتمل ایک بنڈل بنایا گیا ہے۔ کانگریس، بی جے پی اور ٹی آر ایس کے امیدواروں کے علاوہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لیا۔ گریجویٹ ایم ایل سی نشست حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر کے ووٹوں کی گنتی سرور نگر انڈور اسٹیڈیم میں ہورہی ہے۔ اس مرتبہ امیدواروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر بڑے بیالٹ پیپرس تیار کئے گئے اور بیالٹ باکس بھی بڑے بنائے گئے تھے اسی لئے ووٹوں کی گنتی میں وقت درکار ہے۔توقع ہے کہ یہ نتائج 18 مارچ کو برآمد ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے انتخابی عملہ تین شفٹوں میں کام کررہا ہے۔