حیدرآباد 14 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے 33 کے منجملہ 22 اضلاع میں بارش معمول سے کم رہی ہے ۔ کرشنا اور گوداوری طاس کے علاقوں میں تقریبا تمام ذخائر آب میں پانی کا بہاؤ بہت کم رہ گیا ہے ۔ بارش کی کمی اور ذخائر آب میں پانی کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے جاریہ سال خریف کے سیزن میں کاشتکاری بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔