تلنگانہ کے 253 منڈلوں میں معمول سے کم بارش۔ کسانوں کو مایوسی

   

حیدرآباد 28جون (یو این آئی ) تلنگانہ میں جاریہ سال جنوب مغربی مانسون کی قبل از وقت آمد کے بعد اچھی بارش کی امید تھی، لیکن بارش کی کمی نے کسانوں کو مایوس کر دیا ۔ جو ابتدائی بارش ہوئیں، وہ بھی تسلی بخش نہ ہونے سے کسانوں کو متبادل ذرائع کی تلاش کرنا پڑ رہا ہے ۔ اب تک 253 منڈلوں میں معمول سے کم بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، عادل آباد، کومرم بھیم، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سنگاریڈی، سدی پیٹ، گدوال، و ناگر کرنول میں معمول کی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ صرف محبوب نگر اور ونپرتی میں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی ۔ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں سے بارش نہ ہونے سے مانسون کی رفتار سست پڑ گئی ہے جس کے نتیجہ میں کہیں ہلکی تو کہیں اوسط بارش ہی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔