تلنگانہ کے 26 سرکاری میڈیکل کالجوں کو وجہ بتاؤ نوٹس

   

نئی دہلی ۔17؍جون (ایجنسیز )نیشنل میڈیکل کمیشن نے تلنگانہ کے 26 سرکاری میڈیکل کالجوں کو حال ہی میں شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس سے منسلک ہاسپٹلس، فیکلٹی اور تشخیصی سہولیات میں متناسب سرمایہ کاری کے بغیر طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کیلئے ریاست کے شدیددباؤ پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔وجہ بتاؤ نوٹس میں انفراسٹرکچر‘ کلینکل اشیاء اور ٹیچنگ عملہ کی کمی کو اجاگر کیا گیا ہے۔