حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے3 اساتذہ کا نیشنل بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ 2022 کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ منتخب اساتذہ میں این سریدھر ضلع پریشد ہائی اسکول محبوب نگر ، کے رامیا ضلع پریشد ہائی اسکول ابا پور ضلع ملگ اور سنیتا راؤ پرنسپل دہلی پبلک اسکول ناچارم، میڑچل۔ ملکاجگیری ضلع شامل ہیں۔ملک بھر سے نیشنل بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ کیلئے جملہ 46 اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 5 ستمبر کونئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یہ ایوارڈز عطاء کریں گے۔