تلنگانہ کے 3 دیہاتوں کو ڈیجٹلائیز کردیا گیا

   

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے 3 دیہاتوں کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کردیا جائے گا اور ان علاقوں میں ہر دفتری کام تقریباً صد فیصد ڈیجیٹل کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے بموجب ریاستی حکومت نے دیہاتوں کو ڈیجٹلائیز کرنے کا کام پلاٹ پراجکٹ کے طور پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سنگاریڈی، کاماریڈی اور سرسلہ کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کردیا جائے گا۔ حیدرآباد کے علاوہ سرسلہ، کاماریڈی اور سنگاریڈی میں تمام محکمہ جات کے دفتری اُمور کو آن لائن کردیا جائے گا جس کے لئے ریاستی حکومت کے پائیلٹ پراجکٹس شروع کردیا ہے اور اسے آن لائن بنانے کے عمل میں مقامی انتظامیہ کے علاوہ تمام تر خدمات کو آن لائن کردیا جائے گا۔ گرام پنچایت، ہیلتھ ، تعلیم اور ادائیگی کی تمام تر خدمات کے لئے دیہی باشندوں کو آن لائن خدمات سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ حکام کے بموجب سرسلہ میں جلیلا، رنگاریڈی میں من سی پلی اور رنگاریڈی میں بسواپور کو پائیلٹ پراجکٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ مذکورہ دیہاتوں میں ڈیجیٹل مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ۔