تلنگانہ کے 31 اضلاع کیلئے کانگریس صدور کے ناموں کا اعلان

   

انجن کمار یادو حیدرآباد ، عبیداللہ کوتوال محبوب نگر اور جاوید کھمم شامل
حیدرآباد ۔ 7۔ فروری (سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مستحکم کرنے کیلئے تمام 31 اضلاع اور دو شہروں کیلئے نئے صدور کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ 31 اضلاع میں محبوب نگر ضلع کے صدر کی حیثیت سے عبید اللہ کوتوال کو مقرر کیا گیا جبکہ کھمم سٹی کے صدر کی حیثیت سے جاوید کے نام کو منظوری دی گئی۔ اس طرح دو اقلیتی قائدین کو اہم عہدہ دیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدہ پر سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو کو برقرار رکھا گیا۔ اے آئی سی سی کی منظوری سے نئے ضلعی صدور کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی جو اس طرح ہے ۔ بھارگوا دیشپانڈے (عادل آباد) ، کے سریکھا (منچریال) ، راما راؤ پٹیل (نرمل) ، اے سکو (آصف آباد) ، کے مرتنجیم (کریم نگر) ، اے لکشمن کمار (جگتیال) ، ای کمریا (پدا پلی) ، این ستیہ نارائن گوڑ (سرسلہ) ، ایم موہن ریڈی ( نظام آباد) ، کے وینو (نظام آباد سٹی) ، کے سرینواس راؤ (کاما ریڈی) ، این راجندر ریڈی (ورنگل اربن اینڈ رورل) ، کے سرینواس راؤ (ورنگل سٹی) ، شریمتی جی جیوتی (بھوپال پلی) ، جے راگھوا ریڈی (جنگاؤں) ، شریمتی نرملا گوڑ (سنگا ریڈی) ، تروپتی ریڈی (میدک) ، ٹی نرسا ریڈی (سدی پیٹ) ، پی روہت ریڈی (وقار آباد) ، کے سری سیلم گوڑ (ملکاجگیری) ، سی ایچ نرسمہا ریڈی (رنگا ریڈی) ، شنکر پرشاد (ونپرتی) ، پی پربھاکر ریڈی (گدوال) ، ڈاکٹر ومشی کرشنا (ناگر کرنول) ، سی ایچ وینکنا یادو (سوریا پیٹ) ، بی بھکشمیا گوڑ (بھونگیر) ، جے بھرت چندرا ریڈی (محبوب آباد) ، کے شنکر نائک ( نلگنڈہ) ، وی وینکٹیشور را ؤ (کتہ گوڑم ) اور پی درگا پرساد (کھمم) ۔ کھمم سٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے این دیپک چودھری کو مقرر کیا گیا ہے ۔ 31 ضلعی اور دو سٹی کانگریس صدور نے تین خواتین کو نمائندگی دی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بہت جلد ضلع اور شہروں میں عہدیداروں کے ناموں کو قطعیت دی جائے گی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے نئی دہلی میں یہ فہرست جاری کی۔ پارٹی نے ضلعی صدور میں تین ارکان مقننہ کی بیویوں کو شامل کیا ہے ۔ تین ارکان اسمبلی کو ضلعی صدور کی ذمہ داری دی گئی ، ان میں پی روہت ریڈی وقار آباد ، اے سکو آصف آباد اور وینکٹیشور راؤ بھدرا دری شامل ہیں ۔ جی جیوتی (بھوپال پلی) ، نرملا گوڑ اہلیہ رکن اسمبلی جگا ریڈی اور سابق ایم ایل سی پریم ساگر کی اہلیہ سریکھا کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر طبقات میں برہمن 2 ، ویلما (1) ، ایس ٹی (2) ، ایس سی (2) ، بی سی (12 ) ، کما (2) ، ریڈی (9) اور مسلم (2) کو نمائندگی دی گئی ۔