تلنگانہ کے 33 اضلاع میں 3کروڑ ایک لاکھ رائے دہندے

   


الیکٹورل آفیسر نے فہرست جاری کی، حیدرآباد کے رائے دہندوں کی تعداد43 لاکھ سے زائد،2 لاکھ 82 ہزار نئے رائے دہندے

حیدرآباد۔ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ نے ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں کیلئے فہرست رائے دہندگان شائع کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر 15 جنوری کو رائے دہندگان کی قطعی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق 119 اسمبلی حلقوں میں 34708 مراکز رائے دہی ہے۔ رائے دہندگان کی جملہ تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 65 ہزار 569 ہے جن میں سے مرد رائے دہندگان کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 61 ہزار 714 ہے جبکہ خاتون رائے دہندے ایک کروڑ 50 لاکھ 2 ہزار 227 ہیں۔ ریاست میں 1628 رائے دہندے مخنث ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر ششانک گوئل کے مطابق 2 لاکھ 82 ہزار 497 نئے رائے دہندوں کی شمولیت ہوئی ہے۔ سرویس ووٹرس کی تعداد 13703 ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد ضلع میں 3977 پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ جملہ رائے دہندوں کی تعداد 4311803 ہے۔ حیدرآباد میں 43605 نام شامل کئے گئے جبکہ 2416 ناموں کو خارج کیا گیا۔ دیگر اضلاع میں آصف آباد 406066 ، منچریال 588457 ، عادل آباد 420456، نرمل 675832، نظام آباد 1311557 ، کاماریڈی 631502 ، جگتیال 660283 ، پداپلی 673973 ، کریم نگر 999454 ، سرسلہ 438302 ، سنگاریڈی 1219995 ، میدک 412429 ، سدی پیٹ905150 ، رنگاریڈی 3097644 ، وقارآباد 898423 ، ملکاجگیری 2540313 ، محبوب نگر 651659 ، نارائن پیٹ 435691، ناگرکرنول 662510 ، ونپرتی 247396 ، گدوال 454655 ، نلگنڈہ 1354487 ، سوریا پیٹ 927092 ، بھونگیر 416881، جنگاؤں 692554 ، محبوب آباد444770 ، ورنگل ( رورل ) 429016 ، ورنگل (اربن ) 737739 ، بھوپال پلی 264278 ، ملگ 214291 ، بھدرادری 910992 اور کھمم میں 1129919 رائے دہندے ریکارڈ کئے گئے۔