بنڈی سنجے نفرت کے سوداگر، ریونت ریڈی بلیک میلر، کے ٹی آر کا جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد 23 فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہاکہ اگر چیف منسٹر کے سی آر نہ ہوتے تو علیحدہ تلنگانہ ریاست قائم نہ ہوتی اور ساتھ ہی ترقی و فلاح و بہبود کے معاملہ میں تلنگانہ ملک کی مثالی ریاست نہ بنتی۔ ضلع بھوپال پلی میں کے ٹی آر نے آج مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی 4 کروڑ آبادی کے سی آر کا خاندان ہے۔ بحیثیت سربراہ خاندان چیف منسٹر خاندان کے تمام افراد کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لئے دل سے کام کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو نفرت کا سوداگر اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی کو بلیک میلر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کی کامیاب مہم نہ چلاتے تو ان دونوں قائدین کے پاس کوئی عہدے بھی نہ ہوتے۔ کے سی آر کی وجہ سے علیحدہ تلنگانہ ریاست قائم ہوئی ہے جس کے بعد دونوں قومی جماعتوں کے قائدین علاقائی جماعتوں کے صدر بن پائے ہیں۔ انھوں نے ریونت ریڈی کی جانب سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے دوران کانگریس کے ارکان اسمبلی کو بی آر ایس میں شامل ہونے پر تنقید کرنے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہی کام کانگریس کرتی ہے تو وہ چمتکار ہوتا ہے، اگر بی آر ایس کرتی ہے تو بلتکار کیسے ہوگا۔ اُنھوں نے راجستھان میں بی ایس پی کے 6 ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرنے کا حوالہ دیا۔ کے ٹی آر نے ریونت ریڈی اور بنڈی سنجے کا ذہنی توازن بگڑ جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایک پاگل سکریٹریٹ کو دھماکہ سے اُڑادینے کا ریمارک کررہا ہے تو دوسرا پاگل سکریٹری کے گنبد کو منہدم کردینے کا انتباہ دے رہا ہے۔ کانگریس کو حکمرانی کے لئے ایک نہیں 10 مرتبہ موقع دینے کا دعویٰ کیا۔ کے ٹی آر نے بی جے پی اور مودی پر تلنگانہ سے ناانصافی کرنے کا الزام عائد کیا۔ ن
نئے گورنر اے پی کل جائزہ لیں گے
حیدرآباد 23 فروری ( یواین آئی ) آندھراپردیش کے نامزد گورنر عبدالنذیر ریاست پہنچ گئے ۔کل شب ایرپورٹ پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے استقبال کیا ۔ سپریم کورٹ کے سابق جج، عبدالنذیر جمعہ کو ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ جگن نے ان کو گلدستہ پیش کرکے ان کااستقبال کیا۔حال میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرناٹک کے عبدالنذیر کو اے پی کا گورنر مقرر کیاتھا ۔