رکنیت سازی پر جائزہ اجلاس، ہر بوتھ میں 100 رکنیت کا منصوبہ، عوام میں کانگریس کی مقبولیت
حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ریاست میں پارٹی کی جاریہ ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈل اور دیہاتوں کی سطح پر رکنیت سازی کے بارے میں پارلیمانی حلقوں کے انچارجس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اندرا بھون میں ریونت ریڈی نے رکنیت سازی کے انچارج عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں تمام پارلیمانی حلقوں کے کوآرڈینیٹرس نے شرکت کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کل 20 جنوری کو اسمبلی حلقوں کے انچارجس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ 30 جنوری کو ہر پارلیمانی حلقہ کیلئے علحدہ جائزہ اجلاس ہوگا۔ انہوں نے رکنیت سازی مہم کو پارٹی کے استحکام میں معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو دوبارہ برسراقتدار لانے میں کارکنوں کا اہم رول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ منڈلوں میں پارٹی مستحکم ہو تو اسمبلی حلقہ میں اور 35 منڈلوں میں مستحکم ہو تو پارلیمانی حلقہ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 600 منڈلوں میں پارٹی مستحکم ہو تو ریاست میں کانگریس کو اقتدار یقینی ہے۔ ہر منڈل میں 10 ہزار، اسمبلی حلقہ میں 50 ہزار اور پارلیمنٹ حلقہ میں 3.5 لاکھ رکنیت سازی کرنے والوں کو راہول گاندھی کے ذریعہ تہنیت پیش کی جائے گی۔ جائزہ اجلاس میں اے آئی سی سی سکریٹریز بوس راجو، سرینواس کرشنن ، رکن اسمبلی سیتکا ، ورکنگ پریسیڈنٹس مہیش کمار گوڑ، انجن کمار یادو، وینو گوپال، ملو روی، دیپک جان، چنا ریڈی، جی نرنجن اور ایم نریندر ریڈی نے شرکت کی۔ پارلیمنٹ حلقوں کے انچارجس نے رکنیت سازی کی پیش رفت سے واقف کرایا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تقریباً 34 ہزار کیلئے ہر بوتھ میں کم از کم 100 رکنیت سازی کی جائے۔ انہوں نے ایسے علاقوں میں جہاں رکنیت سازی کی رفتار سست ہے توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ مرکز اور ریاست کے خلاف عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے اور عوام دونوں مقامات پر کانگریس کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ر