محمد اشفاق اور اقبال صدیقی بھی شامل ۔ سی وی آنند نے احکام جاری کئے
حیدرآباد31 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے منگل کو تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 8 اڈیشنل سپرنٹنڈنٹس پولیس رتبہ کے عہدیداروں کو سپرنٹنڈنٹ پولیس (نان کیڈر) رتبہ پر ترقی دینے احکامات جاری کئے۔ وزارت داخلہ کے اسپیشل چیف سکریٹری سی وی آنند نے احکام جاری کئے ہیں جن میں 1989 سب انسپکٹر بیاچ کے عہدیداروں کو ترقی دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (نان کیڈر) کی ترقی پانے والوں میں محمد اشفاق اڈیشنل ڈی سی پی سی ٹی سی حیدرآباد، محمد اقبال صدیقی اڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس شامل ہیں۔ محمد اشفاق نے شہر میں بحیثیت اے سی پی سنتوش نگر ڈیویژن، اڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ زون خدمات انجام دے چکے ہیں اور فی الحال سٹی ٹریننگ سنٹر میں اڈیشنل ڈی سی پی ہیں۔ اسی طرح محمد اقبال صدیقی سابق میں انسپکٹر پولیس ٹاسک فورس ساؤتھ زون، اے سی پی ملک پیٹ ڈیویژن، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل برانچ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ویسٹ زون خدمات انجام دے چکے ہیں اور فی الحال اڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس ہیں۔ ترقی پانے والوں میں اڈیشنل ایس پی میدک ایس مہیندر، اڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک ایل بی نگر ملکاجگری اے لکشمی، اڈیشنل ڈی سی پی سی سی ایس حیدرآباد جی منوہر، اڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی اے بالاکوٹی، اڈیشنل ایس پی ویجلنس انفورسمنٹ پی سرینواس ریڈی اور اڈیشنل ڈی سی پی اسپیشل برانچ حیدرآباد سٹی اے رام ریڈی بھی شامل ہیں۔ ب