حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام 81 اہل جونیر لکچررس کو پرنسپل کے عہدہ پر ترقی کے لئے کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کونسلنگ سیشن 14 جولائی کو ڈائرکٹوریٹ آفس حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ پرنسپل کے عہدہ پر ترقی کیلئے منتخب کئے گئے 81 جونیر لکچررس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر کونسلنگ سیشن میں شرکت کریں۔ ریاست کے گورنمنٹ جونیر کالجس کے انتظامات کو بہر بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں میں توسیع کے لئے یہ سیشن کارگر ثابت ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈائرکٹوریٹ یا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ 1