حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گرین پیس انڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ میں ریاست میں ہوائی آلودگی کے مسئلہ کو پھر سے اٹھایا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں ایسے 9 شہر ہیں جہاں کی فضا میں شدید آلودگی والی پائی گئی ۔ گرین پیس کی رپورٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ، جسے منگل کو جاری کیا گیا 287 ہندوستانی شہروں میں ہوا کے معیار کا تجزیہ کیا گیا جن میں 231 شہر بشمول تلنگانہ کے نو شہر شدید فضائی آلودگی کے پائے گئے ۔ تلنگانہ میں شدید فضائی آلودگی والے شہر ہیں کتور ، حیدرآباد ، راما گنڈم ، کریم نگر ، ورنگل ، کھمم ، سنگاریڈی ، پٹن چیرو اور عادل آباد شامل ہیں ۔۔