تلنگانہ کے9 اضلاع کیلئے 2250 کروڑ کی اجرائی : مرکزی حکومت

   

حیدرآباد۔/22 مارچ، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ کے 9 پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے تاحال 2250 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کے سوال پر لوک سبھا میں وزارت فینانس نے تحریری جواب میں بتایا کہ جاری کردہ رقم میں 450 کروڑ شامل ہیں جو 31 مارچ 2021 کو جاری کئے گئے۔ حکومت کے مطابق 2015-16 سے 2020-21 تک پانچ مرتبہ 450 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے اور مجموعی طور پر 2250 کروڑ جاری کئے گئے۔2014-15 ، 2019-20 اور 2021-22 میں پسماندہ اضلاع کی ترقی کا فنڈ جاری نہیں کیا گیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ تلنگانہ حکومت نے 3 مارچ 2022 کو آخری قسط 450 کروڑ کے خرچ اور استعمال کی تفصیلات مرکز کو روانہ کی ہیں۔ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت دونوں تلگو ریاستوں کے درمیان کئی مسائل زیر التواء ہے۔مرکز کی جانب سے ان کی یکسوئی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ر