تلنگانہ گورنر تمیلی سوندراراجن کو پڈوچیری کی زائد ذمہ داری

   

حیدرآباد:تلنگانہ کی گورنر تمیلی سوندرا راجن کومرکزی حکومت سے احکامات وصول ہوئے جس کے ذریعہ انہیںمرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے لیفٹننٹ گورنر کی زائد ذمہ داری کی پیشکش کی گئی ہے کیونکہ کرن بیدی کو پڈوچیری کے گورنر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے ۔راج بھون ذرائع نے بتا یا کہ سوندراراجن جلد ہی لیفٹننٹ گورنر کی حیثیت سے زائد چارج حاصل کریں گی۔ سوندرا راجن زائد چارج کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پڈوچیری کے مستقل لیفٹننٹ گورنر کے تقرر تک یہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔