حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے چیف جسٹس اور ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے تلنگانہ ہائیکورٹ کے ججس کے طور پر تقرر کیلئے پریکٹس کرنے والے ایڈوکیٹس لکشمی نارائنا ایشیٹی اور انیل کمار جوکنٹی کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ اس سفارش کے بعد چیف منسٹر اور گورنر نے اس فیصلہ سے اتفاق کیا۔
نیز جوڈیشیل آفیسر سوجنا کلاسیکم کو بھی تلنگانہ ہائیکورٹ جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔