تلنگانہ ہائیکورٹ نے اراضیات کی فروخت کو ہری جھنڈی دکھادی

   

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے سرکاری اراضیات کی فروخت کو ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ ہائیکورٹ نے حکومت سے کہاکہ وہ ٹنڈر اور ای آکشن طریقہ کار کے ذریعہ اراضیات کو فروخت کرنے کی کارروائی کرے۔ عدالت نے واضح کیاکہ سرکاری اراضیات کی فروخت کے معاملہ میں حکومت کے موقف کی مخالفت نہیں کی جاسکتی۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے حدود میں کوکا پیٹ اور خانم میٹ کی اراضیات کی فروخت کے لئے گزشتہ سال ستمبر میں حکومت نے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ حکومت کے اعلامیہ کو عدالت میں بی جے پی قائد وجئے شانتی نے مفاد عامہ کی درخواست کے ذریعہ چیلنج کیا۔ درخواست کی آج ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور کہاکہ درخواست گذار کی جانب سے اراضیات کی فروخت کے بارے میں حکومت کے موقف کی مخالفت میں کوئی ٹھوس دلائل پیش نہیں کئے گئے۔ چیف جسٹس ستیش چندرا کی زیرقیادت ڈیویژن بنچ نے واضح کیاکہ حکومت ازروئے قانون اراضیات کی فروخت کا حق رکھتی ہے۔ عدالت نے وجئے شانتی کی درخواست کی یکسوئی کرتے ہوئے اراضیات کی فروخت کی عملاً اجازت دے دی ہے۔ ر