حیدرآباد 9 جنوری ( پریس نوٹ ) تلنگانہ ہائیکورٹ کو سنکرانتی کی تعطیلات 13 تا 17 جنوری ( دونوں ایام شامل ) رہیں گی ۔ ان تعطیلات کے دوران فوری توجہ کے طالب مسائل کی سماعت کیلئے دو ججس کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ رجسٹرار جنرل تلنگانہ ہائیکورٹ کے پریس نوٹ کے بموجب 13 جنوری کو داخل کی جانے والی درخواستوں کی 17 جنوری کو سماعت ہوگی ۔ جسٹس ڈاکٹر شمیم اختر اور جسٹس کونیرو لکشمن اہم مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ پہلے ڈویژن بنچ کے مسائل کی سماعت ہوگی اور پھر سنگل بنچ کے امور کی سماعت کی جائے گی ۔ مندرجہ بالا تواریخ میں درخواست حبس بیجا ‘ درخواست پیشگی ضمانت ‘ درخواست ضمانت اور کسی اور اہم نوعیت کے مسئلہ کی سماعت کی جائے گی ۔