نئی دہلی۔ 13 اکتوبر (پریس نوٹ) مرکزی حکومت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے 7 ججس کے تقرر کو منظوری دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے چیف جسٹس این وی رمنا سے مشاورت کے بعد تلنگانہ کیلئے 7، اڈیشہ کیلئے 3 ججس جبکہ کیرالا ہائیکورٹ کیلئے 4 ایڈیشنل ججس کے تقرر کو منظوری دی ہے۔