تلنگانہ ہائیکورٹ کیویب سائیٹ ہیک کرلی گئی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔15۔نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا۔ سائبر دھوکہ بازوں سے پولیس عہدیداروں کی تصاویر کا استعمال کرکے واٹس ایپ کالس کے ذریعہ عوام کو ہراسانی اور انہیں سائبر دھوکہ دہی کا شکار بنانے کے متعدد واقعات ‘ مختلف سرکاری محکمہ جات کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی شکایات کے بعد اب سائبردھوکہ بازوں نے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر گیمنگ ویب سائٹ کا مواد اپ لوڈ کردیا ہے ۔ ہائی کورٹ ویب سائٹ کو ہیک کرنے شکایت کی بنیاد پر سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ ویب سائٹ کو کھولنے کی صورت میں پتہ نہیں چل رہا تھا کہ ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا لیکن جب کسی احکام یا دستاویز کو ڈاؤن لوڈ کیا جارہا ہے تو بینٹنگ ایپ کا مواد اسکرین پر آنے لگا تھا اور متعدد فائیلس ڈاؤن لوڈ ہونے لگی تھیں ۔ ان شکایات کی اطلاع پر سائبر کرائم پولیس نے فوری ویب سائٹ کو بندکرنے اقدامات کئے اور اسے ہیک ہونے سے محفوظ بنانے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔3