حیدرآباد ۔8۔ مئی(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے 29 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کے پیش نظر اپنے باقاعدہ جوڈیشل اور ایڈمنسٹریٹیو کاموں کو 29 مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار جنرل ہائیکورٹ کے مطابق پہلے سے طئے کردہ شیڈول کے مطابق متعلقہ معزز ججس روسٹر کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ یہ سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی ۔ ایسے ایڈوکیٹ ، گورنمنٹ پلیڈرس اور اسٹانڈنگ کونسل جن کے پاس دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت نہیں ہے، وہ اس سلسلہ میں اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کی جانب سے قائم کردہ کنٹرول رومس کے ذریعہ عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔