حیدرآباد:تلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس ہیماکوہلی 7جنوری کو حلف لیں گی۔وہ تلگو ریاست کی تاریخ کی پہلی خاتون ہوں گی۔نیشنل لا یونیورسٹی کی گورننگ کونسل کی رکن کے طورپر خدمات انجام دینے والی جسٹس کوہلی جمعرات کو اپنے اس نئے عہدہ کا حلف لیں گی۔دہلی ہائی کورٹ کی جج کے طورپر خدمات انجام دینے والی جسٹس کوہلی کو ترقی دیتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقررکیاگیا ہے ۔ان کی پیدائش 2ستمبر1959کو ہوئی ۔14دسمبر کو سپریم کورٹ کے کالیجیم نے ان کے نام کی سفارش کی تھی جس کے بعد صدر جمہوریہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد مرکز نے 31دسمبر کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا۔
