تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف منسٹر کے سی آر کو نوٹس

   

انتخابی حلفنامہ میں غلط معلومات کی درخواست داخل
حیدرآباد ۔ 26۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو نوٹس جاری کی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں گجویل اسمبلی حلقہ سے منتخب کے سی آر نے الیکشن کمیشن کو غلط معلومات پر مبنی حلفنامہ داخل کیا تھا ۔ اس کی شکایت کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ گجویل سے تعلق رکھنے والے سرینواس نامی شخص نے یہ درخواست دائر کی جس میں شکایت کی گئی کہ کے سی آر پر 64 مقدمات ہیں لیکن پہلے حلفنامہ میں صرف 4 کا ذکر کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے کہا کہ غلط حلفنامہ داخل کرنے والے کے سی آر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے ۔ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے کے سی آر اور الیکشن ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کی ۔ عدالت نے چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی اور مقدمہ کی آئندہ سماعت کو چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا۔