تلنگانہ ہائی کورٹ اور تحت کی عدالتوں کو 9 ستمبر کو تعطیل

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے 9 ستمبر گنیش وسرجن جلوس کے دن عدالت کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرار جنرل کے اعلامیہ کے مطابق 9 ستمبر کو جلوس کے موقع پر ہائی کورٹ اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد، میڑچل ملکاجگیری اور رنگاریڈی اضلاع میں واقع عدالتوں، جوڈیشیل اکیڈیمی سکندرآباد، لیگل سرویسس اتھاریٹی حیدرآباد، ہائی کورٹ لیگل سرویسس کمیٹی اور دیگر متعلقہ دفاتر کو تعطیل رہے گی جبکہ 19 نومبر ہائی کورٹ کیلئے کام کا دن رہے گا۔ر