تلنگانہ ہائی کورٹ میں این چندر شیکھر راؤ کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی

   

حیدرآباد۔/10 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ۔ چیف جسٹس آف تلنگانہ ہائی کورٹ عزت مآب الوک آرادھے نے آئین ہند کے آرٹیکل (1)229 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور رول 5 اور 15 سرویس آف دی ہائی کورٹ آف تلنگانہ 2019 کے تحت جناب این چندر شیکھر راؤ کو اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدہ سے ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کا عہدہ عطا کیا ہے۔ اس ضمن میں 9 اکٹوبر کو احکامات صادر کئے ہیں۔