تلنگانہ ہائی کورٹ میں مختلف جائیدادوں پر تقرراتامتحان کا وقت عین افطار کے موقع پر

   

حیدرآباد۔30۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے مختلف عہدوں پر تقررات کے امتحانات کا اعلان کیا گیا ۔ ہائی کورٹ نے مخلوعہ جائیدادوں پر جو زیادہ تر کمپیوٹر آپریشن سے متعلق ہیں، تقررات کے لئے امتحان 31 مارچ کو مقرر ہے لیکن افسوس کہ امتحان کے اوقات شام 4.45 بجے تا 6.45 بجے شام ہیں۔ جس کے نتیجہ میں مسلم امیدوار افطار سے محروم ہوسکتے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران امتحان کیلئے صبح یا دوپہر میں وقت مقرر کیا جانا چاہئے تھا لیکن عین افطار کے وقت امتحان کے انعقاد سے روزہ دار امیدواروں کو دشواری ہوگی۔ امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں میں ہائی کورٹ کے حکام سے درخواست کی ہے کہ امتحان کے وقت میں تبدیلی لائیں۔ واضح رہے کہ سسٹم اسسٹنٹ کے پوسٹ کیلئے کریم نگر میں واقع انجنیئرنگ کالج میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے اور 31 مارچ کو امتحان کے اوقات شام 4.45 بجے تا 6.45 بجے ہیں اور امیدواروں کو 3.15 بجے رپورٹ کرنا ہے۔ر