تعلیمی اہلیت دسویں جماعت ، 7 فروری سے 2 مارچ تک آن لائن درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے دسویں جماعت کی اہلیت رکھنے والے امیدواروں کے لیے آفس سب آرڈینیٹ کی 34 جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ ان جائیدادوں میں غیر محفوظ زمرہ کی II ای ڈبلیو ایس کی 4 پی ڈبلیو بی ڈی کی ایک سابق فوجی کی ایک اسپورٹس پرسن ، 2 بی سی اے ، 3 بی سی بی ۔ بی کی 2 بی سی ۔ ڈی کی 2 بی سی ۔ ای کی 2 ایس سی 4 ایس ٹی 2 جائیدادیں شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار کا ساتویں سے دسویں جماعت سے زائد تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار ان تقررات کے لیے نا اہل ہوں گے ۔ امیدوار کو مجسٹریٹس کی رہائش گاہوں میں انجام دئیے جانے والے کاموں سے متعلق تجربہ ہونا چاہئے ۔ جن میں کھانا پکانا ، کارپینٹر ، پلمبنگ ، الیکٹریکل پنٹنگ اور دیگر گھریلو خدمات شامل ہیں ۔ عمر کی حد 18 سے 46 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے جب کہ ریاستی حکومت کے قواعد کے مطابق محفوظ زمروں کے امیدواروں کو عمر میں رعایت دی جائے گی ۔ درخواستیں آن لائن جمع کرانا ہوگا ۔ 7 فروری سے 2 مارچ کے درمیان درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ درخواست فیس او سی اور بی سی امیدواروں کے لیے 600 روپئے جب کہ ایس سی ، ایس ٹی اور پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے لیے 400 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ فیس صرف ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کو واپس کی جائے گی ۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور زبانی انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ تحریری امتحان او ایم آر طریقے سے منعقد ہوگا ۔ امتحان جملہ 45 مارکس پر مشتمل ہوگا ۔ امتحان کا وقت ایک گھنٹہ رہے گا ۔ کم از کم کوالیفائنگ مارکس او سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لیے 45 فیصد بی سی طبقات کے لیے 40 فیصد اور ایس سی ایس ٹی اور پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے لیے 35 فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔ دستیاب جائیدادوں کی بنیاد پر سرٹیفیکٹ کی تصدیق اور زبانی انٹرویو کے لیے امیدواروں کو 1:3 کے تناسب سے شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ جوڈیشیل یا لیگل سرویسیس میں کنٹراکٹ یا آوٹ سورسنگ پر کام کرنے والے جن کی کم از کم دو سال سرویس ہوچکی ہے ۔ ایسے امیدواروں کو وینٹیج مارکس دئیے جائیں گے ۔ زبانی انٹرویو پانچ مارکس پر مشتمل ہوگا ۔ مزید تفصیلات اور درخواست کے لیے امیدوار تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ tshc.gov.in پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 2