حیدرآباد۔ 30 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ٹیچرس کے تبادلوں کی حکومت کو منظوری دے دی ہے جس کے بعد ریاست میں سرکاری اسکولس میں خدمات انجام دینے والے ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ہائی کورٹ نے عدلیہ کے قطعی فیصلے کے مطابق تبادلے کرنے کی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے ٹیچرس یونین کے قائدین کو 10 زائد پوائنٹس دینے کی مخالفت کرتے ہوئے یونین قائدین کو اضافی پوائنٹس دیئے بغیر تبادلے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تاہم شوہر و بیوی کے اسپاوس (Spouse) پوائنٹس کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں تبادلوں میں 10 پوائنٹس کو شامل رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ دونوں میاں بیوی کو ایک جگہ کام کرنے کی سہولت فراہم ہوسکے۔ ن