تلنگانہ ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزاء کو عمر قید میں تبدیل کیا

   

حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے خاتون کی عصمت ریزی اور قتل معاملہ میں تین ملزمین کو سنائی گئی پھانسی کی سزاء کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔ نومبر 2019 میں عادل آباد ضلع کے لنگا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ پیش آیا تھا۔ عادل آباد ضلع کی خصوصی عدالت نے تینوں ملزمین کو پھانسی کی سزاء سنائی تھی۔ ہائی کورٹ میں پھانسی کی سزاء کو چیلنج کیا گیا جس پر جسٹس پی نوین راؤ اور جسٹس جے سری دیوی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے عمر قید کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو مزید کوئی معافی نہیں دی جائے اور آخری سانس تک جیل میں رکھا جائے۔ عادل آباد کی عدالت نے شیخ بابو، شیخ شہاب الدین اور شیخ مخدوم کو سزاء سنائی تھی۔ عدالت میں سزائے موت پر عمل آوری کے مسئلہ پر تفصیلی بحث ہوئی۔ درخواست گذاروں کے وکلاء نے پھانسی کے خلاف دلائل پیش کئے۔ر