حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : رجسٹرار جنرل تلنگانہ ہائی کورٹ حیدرآباد کے بموجب ہائی کورٹ تلنگانہ کے علاوہ ہائی کورٹ کے اڈمنسٹریشن کنٹرول کے تحت قائم تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی ، ہائی کورٹ میڈیشن اینڈ آربٹیرشن سنٹر اور ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی کو سال 2022 میں تعطیلات ، عام تعطیلات اور اختیاری تعطیلات کو جاری کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب 10 تا 12 جنوری 2022 کو سنکرانتی جب کہ 2 مئی تا 3 جون 2022 کو گرمائی تعطیلات اور 29 ستمبر تا 7 اکٹوبر 2022 تک دسہرہ کی تعطیلات رہیں گے ۔ اس کے علاوہ عام تعطیلات کے تحت یکم جنوری سال نو ، 13 جنوری بروز جمعرات بھوگی ، 14 جنوری بروز جمعہ سنکرانتی / پونگل ، 15 جنوری ہفتہ کنومو 26 جنوری یوم جمہوریہ ، یکم مارچ مہاشیواراتری ، 18 مارچ ہولی ، 2 اپریل اگادی ، 5 اپریل بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش ، 14 اپریل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش ، 15 اپریل بروز جمعہ گڈ فرائی ڈے ، 3 مئی عید الفطر ، 9 اگست محرم ، 12 اگست ورا لکشمی ورتھم ، 15 اگست یوم آزادی ، 19 اگست شری کرشنا اشٹمی ، 31 اگست ونائیک چتورتھی ، 3 اکٹوبر درگشٹمی ، 4 اکٹوبر مہارنوامی ، 5 اکٹوبر دیپاولی ، 24 اکٹوبر دیپاولی ، 25 اکٹوبر بروز منگل خصوصی تعطیل اسی طرح عید و تہواروں کے موقع پر 10 اپریل کو شری رام نومی ، 10 جولائی عید الاضحیٰ ، 25 ستمبر بتکما کا آغاز ، 2 اکٹوبر کو عید میلاد النبیؐ ، 23 اکٹوبر نراکا چتورتھی ، 25 دسمبر 2022 کو کرسمس اور اختیاری تعطیلات کے تحت 5 فروری 2022 بروز ہفتہ ، شری پنچمی ، 15 فروری بروز منگل حضرت علیؓ کی یوم ولادت ، 19 مارچ بروز ہفتہ شب برات ، 22 اپریل بروز جمعہ حضرت علیؓ کی یوم شہادت ، 29 اپریل بروز جمعہ شب قدر جمعۃ الوداع ، 16 مئی بروز پیر بدھا پورنیما ، یکم جولائی بروز جمعہ رتھ یاترا ، 18 جولائی بروز پیر عید غدیر ، 8 اگست بروز پیر 9 محرم ، 16 اگست بروز منگل سال نو پارسی ، 17 ستمبر بروز ہفتہ اربعین ، 18 نومبر بروز منگل کارتک پورنیما ( گرونانک جینتی ) ، 16 نومبر بروز چہارشنبہ یازدہم شریف ، 8 دسمبر بروز جمعرات حضرت سید محمد جونپوری کی یوم پیدائش ، 24 دسمبر بروز ہفتہ کرسمس ، 26 دسمبر بروز پیر باکسنگ ڈے شامل ہیں ۔۔