تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے اپنے کابینی رفیق و وزیر قانون روی شنکر پرساد سے درخواست کی ہے کہ وہ تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے منظورہ ججس کی تعداد کو 24 سے بڑھا کر 42 کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کے بشمول صرف 14 ججس ہیں جبکہ منظورہ تعداد24 ہے۔ وزیر قانون کے نام اپنے مکتوب میں کشن ریڈی نے بتایا کہ 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست کیلئے 24 ججس کو منظوری دی گئی جن میں سے صرف 14 کا تقرر کیا گیا۔ ججس کی کمی کے باعث زیر التواء مقدمات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔