تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد میں جلد اضافہ کی راہ ہموار

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد میں جلد اضافہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے ریاستی ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد میں اضافہ سے متعلق فائل کو منظوری دے دی ہے ۔اس طرح ہائی کورٹ کے وکلا کی تعداد جو 24تھی بڑھ کر 42ہوجائے گی۔ججس کی تعداد میں اضافہ کی فائل دو سال سے زیرالتوا تھی تاہم چیف جسٹس نے اس فائل کو منظوری دے دی ہے ۔ریاستی ہائی کورٹ کی اپیل پر ججس کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔اس فائل کی منظوری کے بعد ہائی کورٹ میں ججس کی تعداد میں 75فیصد کا اضافہ ہوجائے گا۔