حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز ) سپریم کورٹ کولیجیم نے منگل کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس الوک آرادھے کا تبادلہ کردیا۔ چیف جسٹس الوک آرادھے کو ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے تبادلے کے بعد تلنگانہ ہائی کورٹ میں نمبردو پر موجود جسٹس سوجے پال کارگذار چیف جسٹس کے طورپر خدمات انجام دیں گے۔ش