تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس الوک ارادھے کی کل حلف برداری

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس الوک ارادھے کی حلف برداری تقریب 23 جولائی ، اتوار کو 11 بجے دن راج بھون میں منعقد ہوگی ۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نئے چیف جسٹس کو عہدہ کا حلف دلائیں گی ۔ حال میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر جسٹس ارادھے کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کو منظوری دی ہے ۔ حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، کابینی وزراء اور دوسرے اعلیٰ عہدیدار اور معززین شرکت کریں گے ۔۔