تلنگانہ یوتھ کانگریس کے انتخابی نتائج کا اعلان

   

صدر کے عہدہ کیلئے 3 امیدواروں سے انٹرویو
حیدرآباد: تلنگانہ میں یوتھ کانگریس کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پردیش ریٹرننگ آفیسر راجو پی نائر نے نتائج جاری کئے ۔ تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر کے عہدہ کیلئے تین امیدواروںکو زائد ووٹ حاصل ہوئے جن میں شیوسینا ریڈی (59997 ) ، راجیو ریڈی (52203) اور سائی شنکر (21862) شامل ہیں۔ ان تینوں کو یوتھ کانگریس کی ریاستی صدارت کے سلسلہ میں انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں 28 اسٹیٹ جنرل سکریٹریز ، 31 ضلعی صدور ، نائب صدور ، جنرل سکریٹریز ، 119 اسمبلی حلقہ جات کے صدور ، نائب صدور اور سکریٹریز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ریاستی جنرل سکریٹریز کے عہدہ پر تقررات حاصل کردہ ووٹ کی بنیاد پر کئے گئے ہیں۔ جنرل سکریٹریز میں رام موہن ریڈی ، وی للت ، سندیپ ریڈی ، ڈی کومری کنتلا، اروند کمار ، ایس ومشی ، ٹی راکیش یادو ، گوپی کرشنا ، دلیپ ریڈی ، وی ہرشنی ، پردیپ ریڈی ، شراون راؤ ، راکیش شیڈکر ، ایس راتھوڑ ، رماکانت ریڈی ، محمد اسحاق ، عامر جاوید ، این پربھاکر اور دوسرے شامل ہیں۔