تلنگانہ یوم تاسیس رسمی طور پر منایا جائے گا

   

Ferty9 Clinic

شہیدان تلنگانہ کو خراج اور قومی پرچم کشائی کی ہدایت
حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 2جون کو تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کا رسمی طور پر انعقاد عمل میں لائیں اور بڑے پیمانے پر تقاریب سے گریز کیا جائے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے پس منظر میں چیف منسٹر نے یہ ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدان تلنگانہ کو خراج اور پھر قومی پرچم لہرانے کے علاوہ کوئی جلسے یا پروگرام منعقد نہ کئے جائیں۔ وزراء ، عہدیدار اور ارکان اسمبلی اپنے متعلقہ دفاتر پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر خراج پیش کرتے ہوئے بعد میں پرگتی بھون میں قومی پرچم لہرائیں گے۔ تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر وزراء اور دیگر عوامی نمائندے شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کرنے کے بعد قومی پرچم لہرائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس پر عہدیداروں کے ساتھ مختصر ایٹ ہوم ترتیب دینے کی اجازت دی گئی ہے۔