حیدرآباد۔یکم جون ( یواین آئی ) یوم تاسیس تلنگانہ کی 10 سالہ تقاریب کو شاندار پیمانے پر منانے کے حصہ کے طور پر حیدرآبادمیں سرکاری عمارتوں کو روشنیوں سے منورکیاگیا۔ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں سرکاری دفاتر کے ساتھ ڈاکٹربی آر امبیڈکر سکریٹریٹ، تلنگانہ کے شہدا کی یادگار کو رنگ برنگی روشنیوں سے منورکیاگیا ، یہ عمارتیں شام میں خوب صورت منظر پیش کررہی ہیں۔حکومت نے یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب شاندار پیمانے پرمنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔