حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ 2 جون سے کانگریس پارٹی ریاست بھر میں یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کا 20 دنوں تک اہتمام کرے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے بتایا کہ ضلع اور منڈل کی سطح پر سونیا گاندھی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا جائے گا۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل میں سونیا گاندھی کے رول کی ستائش کرتے ہوئے یہ اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے تلنگانہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ وہ روزانہ ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیلئے عوام کو چاہیئے کہ وہ کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔ر