تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر کرکٹ ٹورنمنٹ کا اہتمام

   

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہیوم تاسیس کے موقع پر ریاستی اسپورٹس چیرمین ایلیپی وینکٹیشور ریڈی کی سرپرستی میں لال بہادر اسٹیڈیم حیدرآباد میں منشیات کو نہ کہوکے نعرے کی حمایت میں ایک کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ دو روزہ کرکٹ ایونٹ 2 اور 3 جون کومنعقد ہورہا ہے۔یہاں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 8 ٹیموں کی جرسیوں کی نقاب کشائی کے ساتھ ساتھ ایک الیکٹرک ٹو وہیلر بھی پیش کی گئی جس کو اس ٹورنمنٹ میں مین آف دی سیریز کا انعام دیا جائے گا۔ اسپورٹس چیئرمین کے چیمبر، لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ مگنتی گوپی ناتھ ، ایم ایل اے، جوبلی ہلز، گدھاری بالمالو، چیرمین، انڈسٹریل انفراسٹرکچر، ایلیپی وینکٹیشور ریڈی، اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی، مرزا امتیاز بیگ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔