ڈاکٹر ٹی سوندار راجن راج بھون میں ہی تقاریب منعقد کرسکتی ہیں
حیدرآباد۔28۔ مئی۔ (سیاست نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ میں گورنر کو مدعو نہ کئے جانے کی صورت میں گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن راج بھون میں ہی یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب منعقد کریں گی اور پرچم کشائی انجام دیں گی ۔ حکومت کے فیصلہ کے مطابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سیکریٹریٹ میں 2 جون کو پرچم کشائی کے ذریعہ 22 روزہ تاسیس تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کا آغاز کریں گے لیکن اس تقریب میں گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن کو مدعو کرنے یا نہ کرنے پر اب بھی تجسس برقرار ہے۔ مرکزی حکومت نے یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی قلعہ گولکنڈہ میں قومی پرچم لہراکر تاسیس تلنگانہ تقاریب کا افتتاح انجام دینے والے ہیں ۔2جون کو قلعہ گولکنڈہ میں تقریب کے ساتھ مرکزی وزارت سیاحت سے 2اور 3جون کو دو روزہ ’غار تہوار‘ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکز کی تاسیس تلنگانہ کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ میں پرچم کشائی اورحکومت تلنگانہ کی جانب سے سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کے فیصلہ کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ انتظار کیا جارہا ہے کہ آیا ریاستی حکومت کے پروگرام میں گورنر کو مدعو نہیں کیا گیا تو کیا مرکزی حکومت کی ؒقریب پرچم کشائی میں گورنر کو مدعو نہیں کیا جائے گا!اگر نہیں کیا گیا تو گورنر راج بھون میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کسے مدعو کرسکتی ہیںیا وہ ان پروگرامس میں سے کسی پروگرام میں مدعو کئے جانے پر راج بھون میں تقریب منعقد نہیں کریں گی!۔ م