تلنگانہ یونیورسٹی، ڈیجیٹل کلاسس کے اقدامات

   

Ferty9 Clinic

طلبہ کیلئے تمام سہولتوں کی فراہمی ، وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا کی پریس کانفرنس
نظام آباد :۔تلنگانہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل کلاسس کے انعقاد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔10 کروڑ روپئے سے سائنس بلڈنگ کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور مین کیمپس میں اکیڈیمک آڈٹیٹ سل اڈمنسٹریو کمیونیکشن عمارت کی تعمیر کیلئے حکومت سے تجویز کی گئی ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا نے کہا کہ تمام ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ آرٹ سائنس کالجوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسی کے تحت زیراکس مشین ، ٹیبل ، کرسیاں ، کمپیوٹرس ، پرنٹرس کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے سال 2020-21 ء میں پی جی ، ڈگری کورسس میں نئے کورسس کے آغاز کیلئے تجویز کی جارہی ہے طلباء کو جدید طور پر درس دینے کیلئے اور تمام کورسس میں مضامین کے تحت فیکلٹی اور اسسٹنٹ پروفیسر کا تقرر عمل میں لایا جارہا ہے اور مستحق ٹیچنگ اسٹاف کو ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عنقریب یونیورسٹی میں نان ٹیچنگ عملے تقرر کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت واقع نرمل ، عادل آباد ، میدک اضلاع میں کالجوں کے قیام ، نٹ ، سٹ ، جی آر ایف امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو پی ایچ ڈی میں داخلے دئیے جارہے ہیں ۔ یونیورسٹی میں راجیہ سبھا کے رکن سنتوش کی اپیل پر شجرکاری کیلئے اقدامات بھی کئے گئے یونیورسٹی میں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ عملہ کا تقرر کیا گیا ہے اور سنٹرل لائبریری قائم کرتے ہوئے کتابیں رکھی گئی ہے اس اجلاس میں رجسٹرار کنکیا ، پرنسپل ناگاراجو بھی موجود تھے ۔