نظام آباد :صدر شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب ایم اے اُردو سال اول میں میرٹ کی بنیاد پر راست داخلے جاری ہیں ۔ ایسے طلباء وطالبات جو بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں بطور زبان دوم اردو ، عربی ، فارسی پڑھ چکے ہوں داخلے کے اہل ہیں۔ اُردو طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے ایم اے اردو کے نصاب میں الکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور کمپیوٹر کورس بھی شامل کیا گیا ہے جس سے طلباء کو حصول روزگار میں آسانی ہوگی۔ ایم اے اردو سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات تعلیمی اداروں میں پیشہ درس و تدریس کے علاوہ اپنا مستقبل پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے علاوہ دیگر شعبوں سے وابستہ ہوتے ہوئے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ لینے والے طلبہ کو اسکالرشپ کی رہنمائی کی جائے گی۔ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت موجود ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت کیلئے پورے کیمپس کو وائی فائی سے لیس کیا گیا ہے۔ 577 ایکڑ پر محیط آلودگی سے پاک سرسبز و شاداب کیمپس میں طلباء وطالبات کے مطالعہ کیلئے وسیع و عریض احاطہ پر کالج اور لائبریری کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء اپنے اصل اسنادات کے ساتھ شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی سے رجوع ہوں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون پروفیسر ڈاکٹر اطہر سلطانہ پرنسپل و صدر شعبہ اُردو 984909854 ، ڈاکٹر موسیٰ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر 9948493729 اور ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی سے فون نمبر 9912147479 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔