تلنگانہ یونیورسٹی میں دھاندلیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

   

نظام آباد /21 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی ڈی ایس یو کے ریاستی صدر راما کرشنا اور قومی یونیورسٹیوں کے کنونیر این ناگیشور اور دیگر نے تلنگانہ یونیورسٹی کے آرٹس کالج کے روبرو منعقدہ صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے سال 2017 ء سے تلنگانہ یونیورسٹی میں ہوئی دھاندلیوں کو مکمل تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر راما کرشنا مسٹر ناگیشور رائو نے کہا کہ تلنگانہ یونیورسٹی ہوئی دھاندلیوں اور غیر مجاز افراد کے تقررات پر مکمل تحقیق کرنے اور یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایس یو اس خصوص میں بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگراموں کو انجام دیا تھا جو تلنگانہ یونیورسٹی میں ہورہی دھاندلیوں پر وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی ، پرنسپل سکریٹری کرونا ، ہائیر ایجوکیشن کے کونسل کے چیرمین پروفیسر لمبادری ، ضلع کے وزیر کو تحریری طور پر شکایت بھی کی گئی تھی اس کے باوجود بھی وائس چانسلر کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کریں اور تمام معاملات پر تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر نریندر ، سکریٹری گنیش و دیگر بھی موجود تھے ۔