نظام آباد :تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی ترقی پر تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے وائس چانسلر رویندر گپتا سے اکیڈیمک کی ترقی کیلئے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے تلنگانہ یونیورسٹی کو سرفہرست رکھنے کی خواہش کی۔ تلنگانہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سوشل ڈین شیو شنکر کنٹرولر ناگاراجو بھی موجود تھے۔