تلنگانہ ۔ اے پی آر ٹی سی عہدیداروں کا آج اجلاس

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ آر ٹی سی اور آندھرا پردیش آر ٹی سی ایمپلائیز کے عہدیداروں کا ایک اجلاس 24 جون کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں دونوں ریاستوں کے بیچ آر ٹی سی بسوں کو چلانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ کورونا وائرس و لاک ڈاؤن سے دونوں ریاستوں کے درمیان آر ٹی سی خدمات مفلوج ہوچکی ہیں۔