تلنگانہ :2137 نئے کورونا کیس، 8 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2137 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ کورونا سے 8 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی تفصیلات پر مشتمل بلیٹن میں بتایا گیا کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 306 ہوچکی ہے جبکہ گذشتہ دو دنوں میں 2192 افراد صحتیاب ہوئے۔ کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1033 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 30573 ہے جن میں 24019 آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں 53811 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 1185 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں 322 پازیٹیو کیس منظر عام پر آئے جبکہ رنگاریڈی میں 182 کیسس کا پتہ چلا ہے۔ اضلاع میں کیسس کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ کتہ گوڑم 51 ، جگتیال 42 ، جنگاؤں 34، کاماریڈی 60، کریم نگر 132 ، کھمم 90 ، محبوب نگر 28 ، محبوب آباد 72 ، منچریال 38 ، میدک 28، ملکاجگری 146 ، ناگرکرنول 37 ، نلگنڈہ 124 ، نرمل 24، نظام آباد 72 ، پداپلی 48 ، سرسلہ 57 ، سنگاریڈی 65، سدی پیٹ 109، سوریا پیٹ 61 ، ورنگل اربن 90 اور بھونگیر میں 35 نئے کیسس منظرعام پر آئے۔