حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 2176 نئے کیس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 8 اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2004 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 179246 ہوچکی ہے جبکہ 148139 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1070 ہوگئی۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 30037 ہیں جن میں سے 23929 ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55318 کورونا ٹسٹ کئے گئے، جن میں 1257 کا نتیجہ باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 308 نئے کیس منظر عام پر آئے۔